حیدرآباد ۔8 اکٹوبر (اعتماد نیوز)
وزیراعظم نریندر مودی نے بہار اسمبلی انتخابات کو جنگل راج اور ترقی کے درمیان لڑائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ریاست کے عوام وکاس راج کے حق میں ووٹ کریں گے نہ کہ جنگل راج کے حق میں۔
مسٹر مودی نے یہاں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے امیدواروں کے حق
میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اسمبلی انتخابات میں ایک طرف جنگل راج اور دوسری طرف وکاس راج ہے
انہوں نے اپنی تقریر میں آر جے ڈی سربراہ لالو یادو کو بھی تنقید کا نشنہ بنایا اور انہوں نے لالو یادو کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جس میں انہوں نے کہا کہ ’’ ہندو بھی گائے کا گوشت کھاتے ہیں ‘‘ کے ذریعہ انہوں نے بہار کے عوام کی توہین کی ۔ انہوں نے آج اپنی تقریر میں لالو یادو پر ہی تنقید کرتے رہے۔